Time 24 اکتوبر ، 2022
پاکستان

زرعی اراضی پر اب ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانا بند ہوجانا چاہیے: جسٹس شاہد کریم

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ زرعی اراضی پر اب ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانا بند ہوجانا چاہیے۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کیس میں زرعی زمین کا حصول روکنے کا حکم دیا، زرعی اراضی پر اب ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانا بند ہوجانا چاہیے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہم نے روڈا کیس میں کہہ دیا تھا کہ نیشنل سکیورٹی اب فوڈ سکیورٹی ہے اور نیشنل سکیورٹی کا نیا نام فوڈ سکیورٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت بڑھنا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اب ہم اس طرف جائیں گے۔

مزید خبریں :