Time 24 اکتوبر ، 2022
پاکستان

جبری گمشدگی ہمارے معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہے: اعظم نذیر تارڑ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی ہمارے معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔

لاہور میں جاری عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ گمشدگی کا مسئلہ سکیورٹی کے معاملات سے جڑا ہوا ہے، یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں بھی زیرِ بحث رہا۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگی کا مقدمہ ثابت نہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ اور 5 سال قید والی شق ختم کردی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ دو روز پہلے قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کا بل بھی منظور ہوا ہے۔

مزید خبریں :