24 اکتوبر ، 2022
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کی حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کی۔
لارجربینچ نے الیکشن کمیشن کی حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کی درخواستیں یکجا کرنے کی درخواست کی ہے۔
جسٹس صداقت خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس درخواست کے فیصلے تک مزید سماعت نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن کاروائی جاری رکھ سکتا ہے مگرکوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔
عدالت نے درخواستوں کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔