Time 24 اکتوبر ، 2022
کھیل

ویڈیو: اسٹیڈیم میں ریشبھ کو دیکھ کر شائقین نے اروشی کے نعرے لگا دیے

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ریشبھ پنت کو باؤنڈری کے پاس ارشدیپ سنگھ کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے/اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ریشبھ پنت کو باؤنڈری کے پاس ارشدیپ سنگھ کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے/اسکرین گریب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ جہاں رنز اور  وکٹس کے حوالے سے سنسنی خیز  رہا وہیں ایک بار  پھر اروشی روٹیلا بھارتی کرکٹر کے لیے آوازیں لگنے  کا سبب بن گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ریشبھ پنٹ کو باؤنڈری کے پاس ارشدیپ سنگھ کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریشبھ کو دیکھ کر شائقین کرکٹ اروشی اروشی کے نعرے لگاتے بھی سنے جا سکتے ہیں، لیکن ریشبھ کو شائقین کی جانب پلٹتے نہیں دیکھا گیا۔ 

یادرہے کہ 2018 میں بھارتی اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ریشبھ کی ڈیٹنگ کی خبریں  وائرل ہوئی تھیں تاہم جلد ہی دونوں نے راستے جدا کر لیے تھے، بعدازاں اروشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا انھوں نے ریشبھ پنٹ کو ہوٹل میں 10 گھنٹے انتظار کروایا تھا جس پر بھارتی کرکٹر نے ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ اور  بکواس قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :