25 اکتوبر ، 2022
پاکستانی کرکٹرز نے پرتھ میں بچوں کے لیے منعقد کیے گئے کوچنگ کلینک میں شرکت کی۔
کوچنگ کلینک میں عثمان قادر، شاہنواز دھانی، شان مسعود، حارث روف،شاہین شاہ آفریدی اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شرکت کی۔
کلینک کے دوران قومی کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ٹپس بھی دیں۔
کرکٹ کوچنگ کلینک آئی سی سی کے کرکٹ فار گڈ پروگرام کا حصہ ہے۔
پاکستان ٹیم زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اپنا دوسرا میچ 27 اکتوبر کو پرتھ میں کھیلے گی۔