Time 26 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی کےعلاقے کلفٹن میں بچی سے زیادتی کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کےعلاقے کلفٹن میں بچی سے زیادتی کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو کراچی اور دوسرے کو ٹنڈوالہیار سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کی مدد سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز نے ملزمان کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا میڈیکل کرانے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بچی کو دو روز پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، متاثرہ بچی کا خاندان سیلاب کی وجہ سے سندھ کے ضلع شکار پور سے کراچی آیا تھا، باپ کا سایہ بچی کے سر پر نہیں، ماں کے ساتھ بچے کراچی آگئے تھے اور کلفٹن روڈ پر سوتے تھے جبکہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے لنگر کا کھانا کھاتے تھے۔

پولیس کے مطابق بچی صبح غائب ہوئی اور شام کو واپس ماں کے پاس پہنچی تو اس کی حالت غیر تھی، ماں اسپتال لے گئی جہاں بچی کے طبی معائنے میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید خبریں :