26 اکتوبر ، 2022
قومی ٹیم کے سابق کوچ معین خان نے آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے متعلق پیشگوئی کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں میزبان تابش ہاشمی نے دوران گفتگو معین خان سے سیمی فائنل کے لیے فیورٹ ٹیم سے متعلق سوال کیا؟
جس کے جواب میں سابق کرکٹر نے انگلش ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ میرا خیال ہے جس انداز سے انگلینڈ کھیل رہی ہے یہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی،اس کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچتی نظر آرہی ہے۔
معین خان نے پیشگوئی کی کہ پاکستان یا جنوبی افریقا کی ٹیمز میں سے کوئی ایک ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی کیوں کہ میرے نزدیک 3 نومبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا مقابلہ کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہوگا۔
دوسری جانب ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شو میں شریک کرکٹر عماد وسیم نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بائیک نہیں چلائی ۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا 3 نومبر کو مد مقابل ہوں گی۔
نوٹ : جشنِ کرکٹ ورلڈکپ کے دوران روزانہ رات گيارہ بج کر پانچ منٹ پر صرف جیو نیوز پر پیش کیا جاتا ہے ۔