26 اکتوبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ لانگ مارچ کیلئے سندھ سے پولیس کی مزید ایک ہزار اہلکاروں کی نفری تیار کرلی گئی۔
رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیرتربیت 1000 پولیس جوان تیار ہیں اور انہیں ٹریننگ سینٹر کے گراؤنڈ میں جمع ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
اہلکاروں کو کسی بھی وقت ٹرین کے ذریعے اسلام روانہ کر دیا جائے گا۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ جو جس حالت میں اسی حالت میں گراونڈ میں جمع ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سیکروں اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔