پاکستان
Time 27 اکتوبر ، 2022

ارشد شریف کی موت کی سازش کا سرغنہ عمران خان لگتا ہے: رانا ثنا اللہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی سازش کا سرغنہ عمران خان لگتا ہے، فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

جیو نیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر کسی نے ریڈ زون آنے کی کوشش کی تو پھر نقصان کی ذمے داری اسی کی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ انٹیلی جینس رپورٹس ہیں کہ دہشت گرد لانگ مارچ کے مجمع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، اور مجمع کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں ، ہوسکتا ہے فیصل واوڈا کے پاس بھی یہی معلومات ہوں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ریاست مسلح جتھے کے سامنے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کی جس میں سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل اور لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی۔

پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کی موت قتل ہے جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے اور انہیں شوکاز جاری کردیا ہے۔

مزید خبریں :