Time 27 اکتوبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف کے واقعے میں تھرڈ پارٹی ملوث ہو سکتی ہے: ترجمان پاک فوج

ارشد شریف کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئیں کہ سینئر صحافی کی ہلاکت کا فائدہ کون اٹھا رہا ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل
ارشد شریف کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئیں کہ سینئر صحافی کی ہلاکت کا فائدہ کون اٹھا رہا ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے واقعے میں تھرڈ پارٹی ملوث ہو سکتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا ارشد شریف بلاشبہ ایک نڈر صحافی تھے، ارشد شریف کے ملک سے باہر جانے کی وجوہات اور قتل کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا ارشد شریف کے معاملے پر کینیا میں بھی تحقیقات ہو رہی ہیں اور ہمیں بھی اپنی سطح پر تحقیقات کرنی چاہئیں کہ ارشد شریف کی ہلاکت کا فائدہ کون اٹھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا سائفر کے معاملے پر ارشد شریف نے کئی پروگرام کیے، یہ باتیں بھی سامنے آئیں کہ شاید انہیں سائفر کے منٹس دکھائے گئے تھے۔

ارشد شریف کی ہلاکت میں کسی دوسرے ملک کے شامل ہونے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ارشد شریف کے معاملے پر تھرڈ پارٹی ملوث ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :