کھیل
Time 28 اکتوبر ، 2022

پاکستان کے بجائے ذاتی ایجنڈوں پر کرکٹ کھیلی جارہی ہے: وہاب ریاض

ہم شیعب ملک، عماد وسیم، شرجیل خان، اعظم خان اور سرفراز سب سے عدم تحفظ محسوس کررہے تھے: فاسٹ بولر/ فائل فوٹو
ہم شیعب ملک، عماد وسیم، شرجیل خان، اعظم خان اور سرفراز سب سے عدم تحفظ محسوس کررہے تھے: فاسٹ بولر/ فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے سے شکست کے بعد فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلنے کے بجائے ذاتی ایجنڈوں پر کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔

نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں  بہت سے لوگ خود کو محفوظ تصور نہیں کرتے،  ہمیں  مڈل آرڈر کیلئے شعیب ملک کی ضرورت تھی، میرے نزدیک موجودہ ٹیم میں سب سے زیادہ تجربہ کار شاداب خان ہے جو 4 سے 5 سال سے باقاعدگی سے پاکستان کے لیے کھیل رہا ہے اور میرا یقین ہے کہ اگر شاداب بھارت اور زمبابوے کے خلاف میچ میں کھڑا رہتا تو صورتحال مختلف ہوتی لیکن شاداب دونوں ہی میچز میں فیل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شیعب ملک، عماد وسیم، شرجیل خان، اعظم خان اور سرفراز سب کے لیے خود کو محفوظ  محسوس نہیں کرتے ، بات صرف اتنی سی ہے ایسا تب ممکن ہے جب آپ پاکستان کے بجائے اپنے ذاتی ایجنڈوں کھیلیں۔

دوسری جانب شو میں شریک  فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم وہ واحد ٹیم ہے جو 3 ان فٹ پلیئرز کے ساتھ کھیلنے گئی ہے۔

عامر نے کہا کہ شعیب ملک 20 سال پاکستان کے لیے کھیلنے کے باوجود آخری وقت تک یہ محسوس کرواتے رہے کہ میں موجود ہوں، میں ورلڈکپ کے لیے دستیاب ہوں لیکن ہم نئے لڑکوں کو دیکھ رہے تھے۔

اس پر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اگر شعیب ملک اپنی عمر 38 کے بجائے 28 لکھوالیں تو وہ ٹیم میں کھیل سکتے ہیں۔

مزید خبریں :