Time 28 اکتوبر ، 2022
پاکستان

اہلیہ دعا بھٹو کا خلع کا دعویٰ، حلیم عادل شیخ کا بیان سامنے آگیا

نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوا: حلیم عادل شیخ۔ فوٹو فائل
 نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوا: حلیم عادل شیخ۔ فوٹو فائل

اہلیہ کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا اپنے بیان میں کہنا ہے میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا، دعا پر یا تو کوئی دباؤ ہو گا یا سازش کے تحت یہ کرایا گیا ہو گا، میں جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوا، یہ رشتتے توڑنے کے لیے نہیں ہوتے، میں اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں لاہور میں ہوں۔

ان کا کہنا تھا سندھ حکومت نے پہلے مجھ پر حملے کرائے، کیسز بنوائے، جیل میں رکھا گیا، میں ان تمام باتوں سے نہ رکا اور نہ ٹوٹا، فیصلہ اللہ اور عدالتوں نے کرنا ہے، میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا، ہر شخص ظلم، دباؤ اور خوف برداشت نہیں کر سکتا۔

مزید خبریں :