Time 29 اکتوبر ، 2022
پاکستان

دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کا دعویٰ کیوں کیا؟ وجوہات سامنے آگئیں

حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا، حلیم عادل شیخ نے میری زندگی تباہ کردی ہے: دعا بھٹو۔ فوٹو فائل
حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا، حلیم عادل شیخ نے میری زندگی تباہ کردی ہے: دعا بھٹو۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

دعا بھٹو کی جانب جمع کرائے گئے خلع کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں حلیم عادل شیخ سے شادی ہوئی تھی، پانچ لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیا، نکاح نامہ حلیم عادل شیخ کے پاس ہے جو آج تک مجھے نہیں فراہم کیا گیا۔

خلع کے دعوے کے مطابق 10 ستمبر 2019 کو ہمارا بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا، حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں۔

عدالت میں جمع کرائے گئے دعوے کے مطابق روز بروز حلیم عادل کا شیخ کا رویہ تبدیل ہو رہا ہے، حلیم عادل شیخ مجھے نظر انداز کرتے رہے ہیں، حلیم عادل شیخ بدتمیزی اور ذہنی طور پریشان اور ٹارچر کرتے رہے ہیں، حلیم عادل شیخ نے میری زندگی تباہ کردی ہے۔

دعا بھٹو نے اپنے دعوے میں مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ کا رویہ نامناسب ہے، ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، حلیم عادل شیخ نے اپنی پہلی دو بیویوں کو بنگلوں میں رکھا ہوا ہے اور مجھے کرائے کے فلیٹ میں رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے خلع نامے میں عدالت سے استدعا کی حلیم عادل سے خلع دلوائی جائے اور 5 لاکھ روپے ماہانہ خرچ بھی دینے کا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں :