Time 29 اکتوبر ، 2022
پاکستان

ورلڈ بینک کے تحت حب کینال کی اپ گریڈیشن، غیر ملکی ماہرین کا دورہ

کینال کا مکمل معائنہ اور تفصیلی جائزہ لینا ضروری تھا جس کی وجہ سے حب کینال سے شہر کو پانی کی معطل کی گئی: سی او او واٹر بورڈ— فوٹو: افضل ندیم ڈوگر
کینال کا مکمل معائنہ اور تفصیلی جائزہ لینا ضروری تھا جس کی وجہ سے حب کینال سے شہر کو پانی کی معطل کی گئی: سی او او واٹر بورڈ— فوٹو: افضل ندیم ڈوگر

ورلڈ بینک کے تحت حب کینال کی اپ گریڈیشن کیلئے غیر ملکی ماہرین نے دورہ کیا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی حب کینال کی ورلڈ بینک کے تحت اپ گریڈیشن کے سلسلے میں کینال کا تفصیلی معائنہ اور جائزہ لیا گیا جس کیلئے غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں حب کینال کا دورہ کیا۔ 

 ترجمان واٹر بورڈ کے وضاحتی بیان مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قومی اور بین الاقوامی بڈرز حب کینال کا تفصیلی جائزہ لینے آئے تھے, اس موقع پر ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے آئی ایف سی نے حب کینال کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔

اسد اللہ خان کے مطابق بین الاقوامی برڈز کو کینال کا مکمل جائزہ لینا تھا تاکہ اس کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں کیونکہ مرمتی کام کے سلسلے میں پہلے حب کینال کا مکمل معائنہ اور تفصیلی جائزہ لینا ضروری تھا جس کی وجہ سے حب کینال سے شہر کو پانی کی معطل کی گئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ حب کینال کے ایک چوتھائی ایریا کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

مزید خبریں :