Time 01 نومبر ، 2022
پاکستان

چینی کنٹریکٹر کے لاکر سے رقم کی چوری میں ملوث آفس بوائے گرفتار

یوسف پلازہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر لاکر سے 5 لاکھ 45 ہزار چوری کرنے کے ملزم کا سراغ لگایا— فوٹو: جیو نیوز
یوسف پلازہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر لاکر سے 5 لاکھ 45 ہزار چوری کرنے کے ملزم کا سراغ لگایا— فوٹو: جیو نیوز

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں چینی کنٹریکٹر کے لاکر سے رقم چوری کرنے میں آفس بوائے ملوث نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

یوسف پلازہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر لاکر سے 5 لاکھ 45 ہزار چوری کرنے کے ملزم کا سراغ لگایا۔

پولیس کے مطابق ملزم چائنیز کنٹریکٹر کا آفس بوائے پچھلے 3 ماہ سے کام کر رہا تھا اور کمرے کی ایک چابی آفس بوائے جبکہ دو مزید چابیاں دو دیگر چائنیز نیشنلز کے پاس تھیں۔

پولیس کے مطابق کمرے کے ڈیجیٹل لاکر میں 10 لاکھ سے زائد رقم رکھی تھی جس کا پاسورڈ صرف ایک چینی باشندے کے پاس تھا۔

پولیس نے قوی شبہ ہونے پر آفس بوائے محمد محسن کو شامل تفتیش کیا تو محسن نے سب کچھ سچ بتا دیا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ آفس کی ایک چابی اسکے پاس ہے، صبح جب وہ صفائی کرنے آیا تو ڈیجیٹل لاکر کھلا ہوا تھا، اس نے 5 لاکھ 45 ہزار نکال کر لاکر بند کردیا اور وہاں سے چلا گیا۔

پولیس نے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :