02 نومبر ، 2022
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ مارشل لاء نہیں لگے گا ،عمران خان کا رونا ہی آرمی چیف کے متعلق ہے ۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے سال اکتوبر میں بھی جھگڑا اسی لیے ڈالا تھا کہ 2018 کی طرح الیکشن ہوں گے اور پھر وہ 5 سال بلکہ دس سال اقتدار میں رہیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج اپنے آئینی کردار میں واپس جارہی ہے ، بلکہ جاچکی ہے ۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام آباد پہنچیں تو سہی ، دیکھ لیں گے ،حکومت نہیں عمران خان چاہتے ہیں کہ تصادم ہو ۔