Time 02 نومبر ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محمد حفیظ کو آئی سی سی نے پاکستان کا سفیر مقرر کردیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا ہے۔

سابق کپتان محمد حفیظ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے شرکت کرنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ  پاکستان ٹیم کے سڈنی اور ایڈیلیڈ کے میچز کے دوران آئی سی سی کے مہمان ہوں گے۔

سابق کپتان نے جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ' میں آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیے جانے پر کافی خوش ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے میری خدمات کو سراہا، کوشش ہوگی کہ میں اپنی تجاویز سے کرکٹ کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔ 

سابق کپتان جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچز یعنی 3 نومبر اور 6 نومبر کو گراؤنڈ میں موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی میں کل جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی جبکہ سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں 6 نومبر کو گرین شرٹس کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا۔

مزید خبریں :