پاکستان
Time 02 نومبر ، 2022

قصور میں 12 سالہ لڑکے کے قتل کا سراغ مل گیا،ملزم بھی گرفتار

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

قصور کے علاقے کُھڈیاں میں 12 سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کُھڈیاں کے نواحی گاؤں ڈھولن میں 12 سالہ آصف کے قتل میں ملوث ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

مقتول کی لاش 3 روز قبل کھیتوں سے ملی تھی،پولیس کے مطابق ملزم شہزاد بدفعلی سے انکار پر آصف کو قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا،مقتول تین روز قبل سے جانوروں کا چارہ لینے کے لیے کھیتوں میں گیا تھا۔

مزید خبریں :