دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے اب تک کتنے کروڑ کا عالمی بزنس کیا؟

دُنیا بھر سے 102 کروڑ اور پاکستان سے 48 کروڑ روپے سمیٹنے والی مولا جٹ اب 200 کروڑ کے ہدف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے —فوٹو: فائل
دُنیا بھر سے 102 کروڑ اور پاکستان سے 48 کروڑ روپے سمیٹنے والی مولا جٹ اب 200 کروڑ کے ہدف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے —فوٹو: فائل

جیو فلمز کی پیشکش لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا کا شاہکار 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' روز نت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور اب فلم نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مولا جٹ نے 150 کروڑ روپے کا عالمی بزنس کرلیا ہے،  دُنیا بھر سے 102 کروڑ اور پاکستان سے 48 کروڑ روپے سمیٹنے والی مولا جٹ اب 200 کروڑ کے ہدف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔ 

پاکستان سمیت بیرون ملک بھی  مولاجٹ ، مولاجٹ کے نعرے گونج رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسی سال کی کامیاب بھارتی فلم آر آر آر کی مجموعی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ کے مقابلے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کماکر اسے مات دے دی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم کی نمائش اب بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :