02 نومبر ، 2022
اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کاریفرنس مسترد کر دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کیخلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا تھا، ریفرنس میں آصف زرداری کو آئین کے آرٹیکل 62/63 کےتحت نااہل قراردینےکی استدعاکی گئی تھی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری کی جانب سے قانون سے انحراف کے شواہد ہیں، انہوں نے گیلانی دور میں توشہ خانے سے تین گاڑیاں لیں، وہ بحیثیت صدر توشہ خانے سے گاڑیاں لینے کے اہل نہیں تھے۔
ذلفی بخاری نے اسپیکر کو بھیجے گئے ریفرنس میں استدعا کی تھی کہ آصف زرداری کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے تاہم اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کر کے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔