پاکستان
02 دسمبر ، 2012

کراچی کی بدامنی ، حکومت میں شامل لوگ ہی ملوث ہیں،نعمت اللہ خان

کراچی کی بدامنی ، حکومت میں شامل لوگ ہی ملوث ہیں،نعمت اللہ خان

کراچی…سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ کراچی میں حکومت میں شامل لوگ ہی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔یہ بات انھوں نے جعفرآباد اورنصیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ منتخب نمائندے وزیر اعلیٰ ، وزیر اعظم ، ڈپٹی وزیر اعظم اور وزراء عوام کی خدمت کے لئے نہیں بلکہ ملک کی دولت کو لوٹنے کے لئے بنتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے موجود ہ حالات کو خراب کرنے میں امریکا براہ راست ملوث ہے۔ وہ پوری دنیا میں مسلمانوں کو عذاب میں ڈال دیا ہے۔ فلسطین ہویا پاکستان سب تباہ کرنا چاہتا ہے اور حکمران ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں :