Time 02 نومبر ، 2022
پاکستان

ارشد شریف قتل کیس: نیروبی سے جیو نیوز کی ٹیم مزید تفصیلات سامنے لے آئی

سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں حقائق کی تلاش کے لیے جیونیوزکی ٹیم کینیا کے دارالحکومت نیروبی پہنچ گئی۔

کینین حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ ارشد شریف دبئی سے ویزا لےکر آئے تھے، آن ارائیول ویزا نہیں لیا تھا، ارشد شریف کو وقار احمد نے اسپانسر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف نیروبی میں ایک بلڈنگ کے ٹاپ فلور پر مقیم تھے، ارشد شریف نےکینیا کے ویزےکے لیے اسپانسر، ایڈریس اور ریٹرن ٹکٹ کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔

نیروبی میں کینیا اورپاکستانی حکام نے ارشد شریف سے متعلق رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ ارشد شریف نے 8 اگست کو دبئی سےکینیا کے ویزےکے لیے اپلائی کیا اور 20 اگست کو کینیا پہنچ گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ارشد شریف نے نیروبی میں دو ماہ اور تین دن گزارے۔

مزید خبریں :