Geo News
Geo News

Time 03 نومبر ، 2022
دنیا

چڑیا گھر سے 5 شیر اپنے پنجرے سے باہر آگئے

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چڑیا گھر سے 5 شیر اپنے پنجرے سے باہر آ گئے۔

شیر اور اس کے چار بچوں کے پنجرے سے باہر آنے پر افراتفری مچ گئی، الرٹ جاری کر کے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

کچھ دیر بعد شیر کےایک بچے کو بے ہوش کرکے واپس پہنچایا گیا جبکہ دیگر چار خود واپس پنجرے میں پہنچ گئے۔

شیروں کے پنجرے سے باہر آنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔