Time 03 نومبر ، 2022
پاکستان

ایس بی سی اے کو کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے اور سندھ حکومت کو نوٹسز جاری کردیے/ فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے اور سندھ حکومت کو نوٹسز جاری کردیے/ فائل فوٹو 

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے کو شہر  میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں  آگرہ تاج میں 96 گز پر 6 منزلہ غیرقانونی عمارت بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 33/755 یوسی ون لیاری میں غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں اور  آگرہ تاج میں 96 اسکوائر یارڈ پر 10، 10 منزلہ عمارتیں بن رہی ہیں۔

وکیل درخواست گزار کے مؤقف پر سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے اور سندھ حکومت کو نوٹسز جاری کردیے جب کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو شہر  میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن کا حکم  دیا۔

عدالت نے کہا کہ چار ہفتوں میں ایس بی سی اے اور  حکومت سندھ جواب جمع کرائے۔

مزید خبریں :