Time 03 نومبر ، 2022
کھیل

ویڈیو: آصف پریکٹس کے دوران حسنین کی گیند نہ کھیل سکے، غصے میں بلا پھینک دیا

پریکٹس کے دوران ایک گیند آصف علی کے گلوز پر بھی لگی جس پر جارح مزاج بیٹر غصے میں آ گئے۔ فوٹو فائل
پریکٹس کے دوران ایک گیند آصف علی کے گلوز پر بھی لگی جس پر جارح مزاج بیٹر غصے میں آ گئے۔ فوٹو فائل

سڈنی میں پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر آصف علی محمد حسنین کی بولنگ نہ کھیل سکے اور غصے میں بلا پٹخ دیا۔

گزشتہ روز سڈنی میں پریکٹس سیشن کے دوران آصف علی نے نیٹ پر شارٹ پچ گیندیں کھیلنے کی پریکٹس کی تاہم جب حسنین بولنگ کے لیے آئے تو آصف علی ان کی شارٹ پچ گیندیں ٹھیک سے نہ کھیل پائے اور کئی بار گیند ان کے پیڈ اور تھائی پر جا لگی۔

پریکٹس کے دوران ایک گیند آصف علی کے گلوز پر بھی لگی جس پر جارح مزاج بیٹر غصے میں آ گئے اور بیٹ زور سے پھینک دیا تاہم بلا دوبارہ اٹھایا اور پھر بینٹنگ پریکٹس کے لیے تیار ہو گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقا کے خلاف آج اہم میچ کھیل رہا ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ بہت ہی اہم ہے۔

مزید خبریں :