Time 03 نومبر ، 2022
پاکستان

'شکر عمران خان ٹھیک ہیں'،قاتلانہ حملے پر سابقہ اہلیہ جمائما کا ردعمل

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس واقعہ کی جہاں سیاسی رہنما مذمت کررہے ہیں وہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جمائما نے کہا کہ' خو فزدہ کر دینے والی خبر آئی لیکن خدا کا شکر عمران خان ٹھیک ہیں۔

انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کو پکڑنے والے آدمی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان کو حملہ آور کا ہاتھ پکڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نوجوان کی شناخت ابتسام کے نام سے ہوئی ہے۔


مزید خبریں :