پاکستان
Time 04 نومبر ، 2022

ساہیوال میں چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ساہیوال میں ناکے پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، گاڑی میں سوار خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ڈی پی او مہر یوسف کے مطابق کمپری ہنسوچوک پر لگائے گئے ناکے کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے 51 کلو منشیات برآمد ہوئی۔

ایس ڈی پی او کے مطابق منشیات کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے، پولیس نے گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید خبریں :