پاکستان
Time 04 نومبر ، 2022

عمران خان حملہ: ملزم کے نیٹ ورک کا پتا لگارہے ہیں، ڈی پی او گجرات

ملزم کے خاندان کے افراد اور ان کے کنکشن کا دیکھنا ہے، ملزم کے موبائل فون کا فارنزک ہوگا: میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو
ملزم کے خاندان کے افراد اور ان کے کنکشن کا دیکھنا ہے، ملزم کے موبائل فون کا فارنزک ہوگا: میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو

گوجرانوالہ:  ڈی پی او گجرات سید غضنفر شاہ  نے کہا ہےکہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کے نیٹ ورک کا پتا لگا رہے ہیں۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کا  مرکزی ملزم گرفتار ہوچکا ہے، اب ملزم کے خاندان کے افراد اور ان کے کنکشن کو دیکھنا ہے، ملزم کے موبائل فون کا فارنزک ہوگا، ملزم کا کن لوگوں سے اور کس نیٹ ورک سے رابطہ تھا یہ پتاکیا جا رہا ہے جب کہ کرائم سین پر میڈیا کے کیمرے ، ہمارے کیمرے اور پرائیوٹ کیمرے نصب تھے، تمام ویڈیوز کواکٹھا کر کے اس کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو پکڑنے والے پی ٹی آئی ورکر نے بہت اچھاکام کیا، ملزم کو گاڑی میں ڈالتے وقت مشتعل ہجوم نے اسے مارنے کی کوشش کی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ درخواست ملنے پر فوری مقدمے کا اندراج کر لیں گے، وزیر اعلیٰ نے جے آئی ٹی بنانے کے لیے  کہا ہے اس لیے زیادہ امکان ہے کہ اس کا مقدمہ سی ٹی ڈی درج کرے گی۔

سید غضنفر شاہ نے کہا کہ  لانگ مارچ کی کوریج  کے لیے  2100 پولیس اہلکار لگائے گئے تھے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معاونت سے سکیورٹی پلان کو بہتر سے بہتر کیا گیا۔

مزید خبریں :