Time 04 نومبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

وہ عام چیز جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گی

اس حوالے سے ایک تحقیق میں بتایا گیا / فوٹو بشکریہ اے سی ایس انرجی لیٹرز جرنل
اس حوالے سے ایک تحقیق میں بتایا گیا / فوٹو بشکریہ اے سی ایس انرجی لیٹرز جرنل

موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں موسم گرما میں درجہ حرارت بڑھنے سے ایسی ٹیکنالوجیز کی طلب بڑھ گئی ہے جو عمارات کو ٹھنڈا رکھ سکے جس پر کافی کام بھی کیا جارہا ہے۔

اب ماہرین نے جدید کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ایک ٹرانسپیرنٹ ونڈو کوٹنگ تیار کی ہے جو کسی عمارت کو بجلی کے بغیر ٹھنڈا رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اس وقت کسی جگہ کے اندرونی درجہ حرارت کو مناسب رکھنے کے لیے کولنگ ٹیکنالوجی یعنی اے سی کے استعمال سے بہت زیادہ توانائی خرچ کرتی ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے یہ کوٹنگ تیار کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے بجلی کے بلوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ماحول کے لیے نقصان دہ گیسز کے اخراج کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

جنوبی کوریا کی Kyung Hee یونیورسٹی اور امریکا کی Notre Dame یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم نے اس کوٹنگ کو تیار کیا۔

اس ونڈو کوٹنگ کو 'ٹرانسپیرنٹ ریڈی ایٹو کولر (ٹی آر سی)' کا نام دیا گیا ہے جو کھڑکی کی سطح سے حرارت کو خارج کرتی ہے جبکہ اس سے کھڑکی کے آر پار دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔

محققین نے تمام تر میٹریلز کو آزمانے کے بعد اس کوٹنگ ڈیزائن کو تیار کیا جسے بغیر بجلی کے گھروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی کامیاب آزمائش بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ٹرانسپیرنٹ کوٹنگ ایسے شہروں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے جہاں موسم بہت گرم اور خشک ہوتا ہے، بس اسے کھڑکیوں پر لگانا ہوگا جس سے 31 فیصد توانائی کی بچت ممکن ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمارتوں کے ساتھ ساتھ اس کوٹنگ کو گاڑیوں کی کھڑکی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے ڈرائیور کو اے سی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس کوٹنگ کے حوالے سے تحقیق کے نتائج جرنل اے سی ایس انرجی لیٹرز میں شائع ہوئے۔

مزید خبریں :