04 نومبر ، 2022
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔
3 اکتوبر کی شب آئیووا میں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'اس بات کا بہت، بہت، بہت زیادہ امکان ہے کہ میں 2024 کے لیے ری پبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوجاؤں'۔
انہوں نے کہا کہ 'اپنے ملک کو کامیاب، محفوظ اور عظیم بنانے کے لیے اس بات کا قوی امکان ہے کہ میں پھر صدارتی دوڑ کا حصہ بن جاؤں'۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ماہ سے اشارہ دیا جارہا ہے کہ وہ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس جانے کی دوڑ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
مگر ریلی میں ان کے خطاب میں اس حوالے سے اب تک کا ٹھوس ترین اشارہ دیا گیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ملکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ وہ ملک کی قیادت کرسکیں۔