پاکستان
Time 05 نومبر ، 2022

توہین عدالت کیس: عمران خان کے وکیل نے التوا کی درخواست دائر کر دی

میرا موکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے، معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں: وکیل عمران خان۔ فوٹو فائل
 میرا موکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے، معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں: وکیل عمران خان۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے 25 مئی کے واقعات کی وضاحت کے لیے التوا کی درخواست دائر کر دی۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا موکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے، عمران خان کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں۔

عمران خان کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمےکو فی الحال سماعت کے لیے مقرر نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے عمران خان سے 25 مئی کے واقعات پر ہفتے تک جواب طلب کرتے ہوئے کہا تھا جو کچھ اس روز ہوا وہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :