Time 31 اکتوبر ، 2022
پاکستان

سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 2 نومبر کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

عمران خان کےخلاف وفاقی حکومت کی توہین عدالت کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 2 نومبر ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرےگا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جسے وزارت داخلہ کے توسط سے پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :