Time 05 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان پر حملہ: اسلام آباد میں احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

ملزمان کے پتھراؤ سے ایف سی کے 9 اورپولیس کے 5 اہل کار زخمی ہوگئے جب کہ 30 افراد گرفتارکرلیے گئے: پولیس/ اسکرین گریب
ملزمان کے پتھراؤ سے ایف سی کے 9 اورپولیس کے 5 اہل کار زخمی ہوگئے جب کہ 30 افراد گرفتارکرلیے گئے: پولیس/ اسکرین گریب

اسلام آباد میں عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے 24 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں  کے خلاف مقدمات تھانہ آئی نائن میں درج کیے گئے ہیں جن میں علی احمد اعوان،  عامر کیانی، واصف قیوم اور چوہدری شعیب شامل  ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہےکہ ملزمان کے پتھراؤ سے ایف سی کے 9 اورپولیس کے 5 اہل کار زخمی ہوگئے  جب کہ 30 افراد گرفتارکرلیے گئے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے گزشتہ روزکراچی، لاہور اور راول پنڈی میں ہنگامہ آرائی میں املاک کو نقصان پہنچایا۔


مزید خبریں :