Time 05 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا، ملزم کی گرفتاری نہ ڈالے جانیکی وجہ سامنے آگئی

واقعہ میں جاں بحق معظم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مقدمے کے اندراج کے بغیرکیا گیا: ذرائع/ فوٹو  رائٹرز
واقعہ میں جاں بحق معظم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مقدمے کے اندراج کے بغیرکیا گیا: ذرائع/ فوٹو  رائٹرز

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کا مقدمہ تاحال درج  نہ کیا جاسکا ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ میں جاں بحق معظم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مقدمے کے اندراج کے بغیرکیا گیا جب کہ پوسٹ مارٹم سے قبل ایف آئی آر کا اندراج لازمی ہوتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ مقدمہ درج نہ ہونے کی وجہ سے ملزم حراست میں ہونے کے باوجود اس کی گرفتاری بھی نہیں ڈالی جا سکی ہے جب کہ ملزم نوید کے ویڈیو بیان نے شناخت پریڈ کا عمل بھی متاثر کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے باعث جے آئی ٹی بھی نہ بن سکی، ملزم کے پہلے دن کی ویڈیو تھانہ کنجاہ سے لیک ہوئی  اور دوسری سی ٹی ڈی سے لیک ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نوید کو جمعرات کی صبح سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تو وہ ریاست کی مدعیت میں ہو گا،  مقامی تھانے نے درج کیا تو عمران خان کے سکیورٹی چیف کی مدعیت میں درج ہوگا۔

مزید خبریں :