Time 06 نومبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: صحافی ڈکیتیوں کی رپورٹنگ کرتے ہوئے خود ہی لُٹ گیا

چلی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں صحافی مقامی سطح پر ہونے والی ڈکیتیوں کی رپورٹنگ کے دوران خود ہی لُٹ گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو زیر گردش ہے جو  ہر دیکھنے والے کو ہنسنے پر مجبور کردے گی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلی ویژن چینل سے تعلق رکھنے والا صحافی مقامی سطح پر بڑھتی ڈکیتیوں کی واردات کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہا تھا کہ خود لوٹ مار کا شکار ہوگیا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ڈکیتی کی کس نے؟

یہ ڈکیت ایک طوطا تھا جو  ریکارڈنگ کے دوران  صحافی کے کندھے پر بیٹھ جاتا ہے اور لمحوں میں صحافی کے کان میں لگا ایئر پوڈ نکال کرفرار ہوجاتا ہے،صحافی کو ویڈیو میں مسکراتا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے چوری کے واقعہ کو اپنی زبانی بتاتا ہے۔

چلی کی مقامی میڈیا کے مطابق بعد میں طوطے نے ایئر پوڈ کو پھینک دیا جسے صحافی نے واپس لے لیا تھا۔

مزید خبریں :