Time 06 نومبر ، 2022
کھیل

سری لنکن بورڈ نے زیادتی کے الزام میں اپنے کرکٹر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

معاملے کی تحقیقات کریں گے، اگر کھلاڑی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ—فوٹو فائل
معاملے کی تحقیقات کریں گے، اگر کھلاڑی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ—فوٹو فائل

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے زیادتی کے الزام میں بیٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق آئی سی سی نے آگاہ کیا ہے کہ گوناتھیلاکا جنسی حملے کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں، ان پر سڈنی میں ایک خاتون پر جنسی حملے کا الزام ہے۔

ترجمان سری لنکن بورڈ کے مطابق کرکٹر کو کو 7 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، سری لنکا کرکٹ بورڈ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کریں گے، اگر کھلاڑی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی دنوشکا سے ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی۔

خاتون نے دنوشکا گوناتھیلاکا پر 4 مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، زیادتی کا واقعہ ایک رہائشگاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا۔

مزید خبریں :