پاکستان
Time 06 نومبر ، 2022

اللہ جانتا ہے ہمیں اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی: عارف علوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر صدر  عارف علوی نے پاکستانی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا 'شاباش، پاکستانی غیر معمولی طور پر ٹیلنٹڈ اور خوش قسمت ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔'

صدر نے لکھا 'شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کی، وہ ایک نگینہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اوپر آنے کے لیے اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی'۔

انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں فتح کی امید بھی ظاہر کی۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی گرین شرٹس کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور لکھا 'یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا'۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جب کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔