Geo News
Geo News

Time 07 نومبر ، 2022
پاکستان

سردی کا آغاز، گلگت بلتستان سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات میں برفباری

بارش سے شمالی علاقہ جات اور اسلام آباد راولپنڈی میں خنکی بڑھ گئی—فوٹو: فائل
بارش سے شمالی علاقہ جات اور اسلام آباد راولپنڈی میں خنکی بڑھ گئی—فوٹو: فائل

گلگلت بلتستان سمیت ملک کے شمالی علاقوں، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے سلسلے کا آغاز ہوگیا۔

 زیارت میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ 

بارش سے  شمالی علاقہ جات اور اسلام آباد، راولپنڈی میں خنکی بڑھ گئی، سردی میں اضافے کے ساتھ ہی استور میں لکڑی اور گندم کی قلت پیدا ہو گئی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔