Geo News
Geo News

Time 05 نومبر ، 2022
پاکستان

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا

مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ شام میں ملک میں داخل ہوگا، آج سے پیر تک پنجاب کے شمالی وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے: پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو
مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ شام میں ملک میں داخل ہوگا، آج سے پیر تک پنجاب کے شمالی وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے: پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے  ) پنجاب نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ شام  میں ملک میں داخل ہوگا، آج سے پیر تک پنجاب کے شمالی وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت  5 سے7، جنوبی علاقوں میں 2 سے 4 سینٹی گریڈکم ہوجانے کا امکان بھی ہے۔