کھیل
Time 07 نومبر ، 2022

اگر میں بنگلادیش کا کوچ یا کپتان ہوتا تو ٹیم کے لڑکوں کو ماہر نفسیات کو دکھاتا: وسیم اکرم

ہماری ٹیم نے کافی غلطیاں کیں لیکن خوشی ہےکہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں: سابق کپتان کی شو میں گفتگو/ فائل فوٹو
 ہماری ٹیم نے کافی غلطیاں کیں لیکن خوشی ہےکہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں: سابق کپتان کی شو میں گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بنگلادیش کے بیٹرز کی غلطیوں پر انہیں کھری کھری سنادیں۔

نجی اسپورٹس چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ہماری ٹیم نے کافی غلطیاں کیں لیکن خوشی ہےکہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

وسیم اکرم نے بنگلادیش کے بیٹر نجم الحسن کی بیٹنگ اپروچ پر بھی تنقید کی۔

بنگلادیشی ٹیم کے بیٹرز پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ بنگلادیش کو اپنے آپ کو موردِ الزام ٹھہرانا چاہیے، اگر میں بنگلادیش کا کپتان یا کوچ ہوتا تو ان کے کھلاڑیوں کو لازمی ماہر نفسیات کو دکھاتا۔

انہوں نے کہا کہ شنتو 54 رنز پر تھا اور چیزیں بہتر ہورہی تھیں لیکن پھر کیا ہوا، ان کے 73 پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے اور مجھے لگتا تھا کہ یہ 160 کا ٹوٹل کریں گے مگر شنتو نے افتخار کی گیند پر عجیب شاٹ کھیلا اور بولڈ ہوگئے، اگر آپ اس صورتحال میں سنگلز بھی لیتے تو آرام سے 155 کا ٹوٹل کرتے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جب آپ دیکھیں کوئی ایک خاص بولر بول کرنے آرہا تھا تو آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ مخالف ٹیم کا کپتان اسےوکٹ لینے کے لیے لارہا ہے، اس لیے آپ اس پر بڑے شاٹ نہ لگائیں، صرف اسٹرائیک روٹیٹ کریں مگر بنگلادیش کے بیٹرز نے دماغ بنایا کہ وہ شاہین کو ہی ہٹ کریں گے۔

مزید خبریں :