07 نومبر ، 2022
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اہم میچ میں نیدر لینڈز کے ہاتھوں ٹیم کی شکست پر بیان جاری کردیا۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اہم میچ میں اپنی ٹیم کی شکست کو حیران اور مایوس کن قرار دیا ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حقیقت یہ ہےکہ ٹیم نے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا جس کا نتیجہ مایوسی کی صورت میں نکلا، اب یہ ہماری ذمہ داری ہےکہ آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بنیادی طور پر چیزوں کو بہتر کریں۔
بورڈ نے کہا کہ مینجمنٹ کو امید تھی کہ جنوبی افریقا کی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی، بورڈ نے ٹیم کو سپورٹ کیا اور اس سے بڑی امیدیں لگائیں مگر بدقسمتی سے ٹیم امیدوں کو پورا نہ کرسکی تاہم مستقبل میں بھی ٹیم کی سپورٹ ضروری ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ بظاہر اس مایوسی کا سامنا کرنا مشکل ہے تاہم ہمارا فوکس اب ٹیم کو دوبارہ بہتر بنانے اور کامیابیوں پر پرہونا چاہیے، اس تجربے سے سبق سیکھیں اور مستقبل کے لیے کمزوریوں پر قابو پائیں۔