نامور گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے

ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے/ فائل فوٹو
ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے/ فائل فوٹو

کراچی: اسٹیج،  کیسٹ اور فلم انڈسٹری  کے سینئر گلوکار  ظفر رامے انتقال کرگئے۔

ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے  اور  اہلخانہ کے مطابق  مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

اہلخانہ  کے مطابق ظفر رامے کی  نمازجنازہ سنی ہائیٹس راشد منہاس روڈ میں ادا کی جائے گی۔

ظفر رامے نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1991   نامور اور لیجنڈ  گلوکار احمد رشدی کے گانے کبھی تو تم کو یاد آئے گی سے کیا  اور  دوسرا گانا  لال لال جورا  بہت مقبول گانا ہے۔ 

 1994 میں ظفر رامے نے  پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا یہی نہیں ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا۔

مزید خبریں :