Time 08 نومبر ، 2022
کاروبار

نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا— فوٹو: فائل
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا— فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 پیسے اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول چارجز  ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کیا گیا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)  نے 20  پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، 26 اکتوبر 2022 کو  ایف سی اے پر عوامی سماعت کی گئی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست کا ایف سی اے صارفین سے 19 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا، ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت 11 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :