Time 08 نومبر ، 2022
پاکستان

گجرات پولیس نے عمران خان پر حملے کے شواہد سے متعلق وضاحت جاری کردی

پورےکرائم سین کوتاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ شہادت ضائع نہ ہو: پولیس— فوٹو:فائل/
پورےکرائم سین کوتاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ شہادت ضائع نہ ہو: پولیس— فوٹو:فائل/

گجرات پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کے شواہد سے متعلق  وضاحت کردی۔

پولیس کے مطابق سانحے کے بعد پولیس نےتھانا سٹی وزیرآباد کے روزنامچے میں حسب ضابطہ رپورٹ درج کی اور پولیس نے مضروبان کے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔

گجرات پولیس نے کہا کہ متوفی معظم کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا، پنجاب فارنزک ٹیموں نے بروقت پہنچ کرجائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے ہیں اور تمام شواہد محفوظ بھی کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پورےکرائم سین کوتاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ شہادت ضائع نہ ہو، پولیس نفری 24 گھنٹےجائے وقوعہ کی حفاظت کیلئے 3 شفٹوں میں ڈیوٹی دےرہی ہے۔

ترجمان کے مطابق شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونےکا تاثر درست نہیں۔

مزید خبریں :