Time 09 نومبر ، 2022
کھیل

بابر اور رضوان کی جوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی نے 9 ویں مرتبہ سنچری کی شراکت بنائی ہے— فوٹو: پی سی بی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی نے 9 ویں مرتبہ سنچری کی شراکت بنائی ہے— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی نے 9 ویں مرتبہ سنچری کی شراکت بنائی ہے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم 16 ویں مرتبہ سنچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں، بابر نے رضوان کے ساتھ 9 مرتبہ، احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو، دو جبکہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی۔

بھارت کے روہت شرما نے کیرئیر میں 14 سنچریوں کی شراکت میں حصہ دار رہے۔ اس کے علاوہ بابر اور رضوان بطور پارٹرنز ڈھائی ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔

خیال رہے کہ بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکت دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

مزید خبریں :