حارث رؤف فائنل میں بھارتی ٹیم کو دیکھنے کے خواہاں

فوٹو: اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر
فوٹو: اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہےکہ فائنل میں سب کی خواہش ہے بھارت کی ٹیم مدمقابل ہو وہ بھی یہ ہی چاہیں گے فائنل میں بھارتی ٹیم آئے ۔

 آئی سی سی مکس میڈیا زون میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ فینز چاہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم فائنل میں پاکستان کے مدمقابل ہو ، میری بھی یہ ہی خواہش کہ بھارت فائنل کھیلے کیونکہ تماشائی انجوائے کرتے ہیں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں ہوتی ہیں تو بڑا پریشر والا میچ ہوتا ہے ۔

فاسٹ بولرکا مزید کہنا تھا کہ میلبرن گراؤنڈ ان کا دوسرا گھر ہے اور وہ ہمیشہ  وہاں کرکٹ کھیل کر بہت خوش ہوئے ہیں امید ہے فائنل میں ٹیم فاتح بن کر لوٹےگی۔


مزید خبریں :