10 نومبر ، 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی جو 2 گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں لانگ مارچ سمیت پاکستان کو درپیش دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں مریم نواز اور سلیمان شہبازشریف بھی موجود تھے۔
لندن میں ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر صحافیوں نے سوالات کیے لیکن وہ جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔