Time 10 نومبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

مریم اورنگزیب بھی مولا جٹ کی معترف، فلم میکرز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے معاونت کررہے ہیں: وزیر اطلاعات

حکومت فلم میکرز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہر ممکن معاونت کررہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو
حکومت فلم میکرز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہر ممکن معاونت کررہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ'' کی بے مثال کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم پاکستان کی فلم سازی کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ'کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فلم میکرز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہرممکن معاونت کررہی ہے۔

دوسری جانب جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار پاکستان کی سب سے کامیاب پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے بیرونی دنیا سے 115اور پاکستان سے 62کروڑ کما کر 177کروڑ کا مجموعی بزنس کیا ہے۔


مزید خبریں :