انسٹاگرام کے ڈیسک ٹاپ ورژن کو پہلے سے بہتر بنادیا گیا

انسٹاگرام سربراہ نے یہ اعلان کیا / فائل فوٹو
انسٹاگرام سربراہ نے یہ اعلان کیا / فائل فوٹو

اگر آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اسے زیادہ بہتر بنایا جارہا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے ویب ورژن کے نئے ڈیزائن کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے ایک ٹوئٹ میں اس حوالے سے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ متعدد افراد انسٹاگرام کا ویب ورژن استعمال کرتے ہیں اور اسی لیے ہم اسے زیادہ بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیا ڈیزائن استعمال کرنا زیادہ آسان ہے۔

اس نئے ڈیزائن میں آئیکون جیسے ہوم، سرچ اور دیگر کو سائیڈ میں منتقل کیا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ نئے سائیڈ بار کو اسکرین کے مطابق ایکسپینڈ کیا جاسکتا ہے۔

یہ نیا ڈیزائن بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا اور بڑے مانیٹر پر انسٹاگرام کو استعمال کرنے کا تجربہ بہتر ہوجائے گا۔