عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ، گھر کے باہر حفاظتی دیوار بنا دی گئی

زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ بنادی گئی ہے، مزید کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں/فوٹوفائل
زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ بنادی گئی ہے، مزید کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں/فوٹوفائل

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔

اسپیشل برانچ کی طرف سے عمران خان کے لیے جاری کیے گئے سیکورٹی الرٹ کے بعد زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کے اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

عمران خان کے گھر کی دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر  حفاظتی دیوار  بھی بنا دی گئی ہے۔

زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ بنادی گئی ہے، اس کے علاوہ زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سکیورٹی کے مزید کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔

زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :